کاروار 26نومبر(ایس او نیوز/منظورفہیم) محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق بڑے اور درمیانی پیمانے کی صنعتوں اوربنیادی سہولتوں کی ترقی اورشمالی کنڑا ضلع کے نگراں کاروزیر آروی دیش پانڈے نے کہاکہ کسانوں کی معاون زرعی اہمیت والی صنعتوں اورسرمایہ کاروں کو بڑے پیمانے پر آگے آنا چاہئے۔ موصوف نے یہاں کوڈی باغ میں واقع کالی ریور گارڈن میں کل سے چل رہے انگور رس میلہ 2017کاجائزہ لینے کے بعداپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگرواقع کسانوں کا تعاون کرناہے تو زرعی اہمیت صنعتیں قائم ہونی چاہئیں، اس سے کسانوں کی زرعی پیداوار بہترمارکیٹ دستیاب ہوگا، انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ شمالی کنڑاضلع کے کاروار میں منعقد ہ انگور کے رس کے میلے کے لئے بہتر ردعمل ظاہرہواہے ۔ ایک ہی دن میں یہاں سات لاکھ روپے کاکاروبار ہوااور مزید دونوں میں اوربہتر کاروبار ہونے کاامکان ہے ۔ اس کے علاوہ یہ میلہ کالی گارڈن جیسے مقام پر منعقدہونے کی وجہ سے لوگ گھروں والوں کے ساتھ آئیں گے ۔ لہذا بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کو یہاں کی خوبصورتی کالطف اٹھائیں گے۔ سیاحت کے معاون کئی منصوبے شمالی کنڑا ضلع میں آرہے ہیں ۔ ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا کے ضلع کے دورہ کے بعد کراولی اتسو، ہارن بل اتسو، اسکوبا فیسٹول، پتنگ کااتسوا ضلع کے مختلف مقامات پر مختلف اتسومنعقد کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر یس یس نکل، ضلع پنچایت سی ای او چندرشیکھر ، یس پی ونائک پاٹل، کرناٹک انگوررس منڈلی کے صدررویندر شنکر مرتجا، کالی ریورگارڈن کے مینجر روشن پنٹو اوردیگر لوگ موجود تھے۔